ادارہ
اگر تم دنیا کو پوری کوشش کرکے کچھ دو تب بھی ہو سکتا ہے کہ اس بعض لوگ تمہیں اس کا برا بدلہ دیں، لیکن تم دنیا کو سب سے اچھی کوشش پیش کرو۔۔!
ادارہ
کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ سالوں کی محنت سے بنائی ہوئی عمارت ایک لمحے میں منہدم ہوجاتی ہے، لیکن تم ہر حال میں تعمیر کرتے رہو۔۔!
ادارہ
کبہی کبھی عظیم لوگ جو بڑی سوچ رکھنے والے ہیں، ان کے لئے چھوٹی سوچ کے لوگ بھی رکاوٹ بن جاتے ہیں، لیکن ہر حال میں بڑی سوچ رکھو۔۔!
ادارہ
جو اچھائی تم دنیا کے لئے آج کر رہے ہو، کل اسے بھلا دیا جائے گا۔۔ لیکن تم اچھائی ہر حال میں کرو۔۔!
ادارہ
سچائی اور صاف گوئی، یہ دونوں چیزیں تمہیں تنقید کا شکار بنادیں گی، لیکن تمہیں ہر حال میں سچا اور صاف گو بننا ہوگا۔۔!
ادارہ
جب کامیابی تمہارے قدموں کو چومے گی تو تمہارے جھوٹے دوست اور سچے دشمن پیدا ہوجائیں گے، ہر حال میں کامیاب بنو۔۔!
ادارہ
اگر اچھے کام کروگے تو لوگ یہ کہیں گے کہ تم اپنے مفادات کے تحت یہ کام کر رہے ہو، اچھائی ہر حال میں کرو۔۔!
ادارہ
لوگ عقل مندی کی باتوں پر دھیان دینے کے بجائے اپنے مطلب سے تعلق رکھتے ہیں، ان سے محبت ہر حال میں کرو۔۔!
ادارہ
عام طور پر کتابیں تین طرح کی ہوتی ہیں:
1.عمیق اور دقیق علمی کتب. 2. سہل اور آسان کتب. 3. نشاط انگیز اور دلچسپ کتب.

وقت کی بھی تین قسمیں ہیں:
1. یکسوئی، خلوت اور نشاط کا وقت. 2. جلوت اور فرصت کا وقت ( جیسے انتظار گاہوں اور سفر کا وقت). 3. تھکاوٹ،اکتاہٹ اور بیزاری کا وقت.

1 قسم کا مطالعہ وقت 1 میں، 2 قسم کا مطالعہ 2 وقت میں، 3 کا 3 میں
ادارہ
مدرسہ ترتیب کی روح کیا ہے . "! ... حضرت تھانوی فرماتے ہیں
مدرسہ اپنے بزرگوں کے مسلک پر رہے....... اگر یہ بات مدرسہ میں سے جاتی رہی تو ہونا نہ ہونا برابر ہے،،،،،، جب بزرگوں کے طرز کو چھوڑ دیا، تو پھر نور کہاں، برکت کہاں؟،،
ملفوظ 71ص 338
ادارہ
جب ماہ رمضان شروع ہوتا تو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رنگ مبارک متغیر ہو جاتا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نمازوں میں اضافہ ہوجاتا، اللہ تعالیٰ سے گڑگڑا کر دعا کرتے اور اس کا خوف طاری رکھتے۔
ویب سائٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، اس سائٹ کے مضامین تجارتی مقاصد کے لئے نقل کرنا یا چھاپنا ممنوع ہے، البتہ غیر تجارتی مقاصد کے لیئے ویب سائٹ کا حوالہ دے کر نشر کرنے کی اجازت ہے.
ویب سائٹ میں شامل مواد کے حقوق Creative Commons license CC-BY-NC کے تحت محفوظ ہیں
شبکۃ المدارس الاسلامیۃ 2010 - 2025